زلزلہ فنڈز خرد برد کیس،سپریم کورٹ نی2005 ء کے زلزلے کے بعد ملنے والی غیر ملکی امداد کی تمام تفصیلات طلب کر لیں

پیر 26 مارچ 2018 23:42

زلزلہ فنڈز خرد برد کیس،سپریم کورٹ نی2005 ء کے زلزلے کے بعد ملنے والی غیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) سپریم کورٹ نے 2005ء کے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور زلزلہ فنڈز میں خوردبرد سے متعلق میں کیس میں زلزلہ زدگان کیلئے غیر ملکی امداد کی تمام تفصیلات طلب کر تے ہوئے مزید سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ہے عدالت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ کو زلزلہ زدگان کی بحالی کے منصوبوں کے جائزہ کیلئے انسپکشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور چیف سیکرٹری کے پی کے کو بھی آئیندہ سماعت پرطلب کر لیا ،۔

پیرکوچیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے زلزلہ متاثرین کے لیے آنے والی امداد میں خورد برد سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرعدالت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن جج سے اس معاملے کی انکوائری کر ا ئی جائے گی جوبعدازاں عدالت کواپنی رپورٹ پیش کریں گے ، سماعت کے دورا ن چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ دس سال سے زائد کاعرصہ گزرنے کے بعد زلزلہ متاثرین کے لئے اب تک ترقیاتی کام ہوئے ہیں،ایرا کو اس سلسلے میں اربوں روپے کے فنڈز ملے ہیں ، اس کاکیا بنا، ہمیں بتایا جائے کہ ایرا کا سربراہ کون ہے جس پرایرا کے نمائند ے نے عدالت کوبتایا کہ ایرا کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عمر حیات ہیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عدالت نے زلزلہ زدگان کی بحالی سے متعلق جائزہ کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ کو انسپکشن کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا اورہدایت کی کہ 2005 ء کے زلزلے کے بعد ملنے والی غیر ملکی امداد کی تمام تفصیلات عدالت کوپیش کی جائیں ۔ عدلت نے چیف سیکرٹری کے پی کوذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیے گئے۔

متعلقہ عنوان :