ٹیکسٹائل سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے،حسن اقبال

پیر 26 مارچ 2018 23:32

ٹیکسٹائل سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے عالمی منڈیوں میں ..
سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) ٹیکسٹائل سیکٹر کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے عالمی تجارتی منڈیوں میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی مانگ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے جس سے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ افراد کے روزگار میں بھی اضافہ ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار ٹیکسٹائل ڈویژن کے وفاقی سیکرٹری حسن اقبال نے پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرایسوسی ایشن کے عہدیداران سے دوران خطاب کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینو فیکچرز اینڈ ایکسپورٹرایسوسی ایشن اعجاز اے کھوکھر ، سینئر وائس چیئرمین پریگیمیا شیخ لقمان ،چیئرمین سپورٹس گڈز ایسوسی ایشن حسنین چیمہ ، خواجہ خرم انور ، ندیم عبد اللہ چیئرمین گلوز ایسوسی ایشن کے علاوہ صنعتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل کے شعبہ کو ترقی دینے اور اس شعبہ کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کی واضح مثال وزیر اعظم پیکج برائے ٹیکسٹائل ہے ۔

حسن اقبال نے کہا کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے کپاس کی بہترین فصل پیدا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہنر مندانہ اور فنی صلاحیتوں کی بدولت پوری دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے ۔ سیکرٹری نے ایکسپورٹرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی تجارتی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو آسان اور ممکن بنائیں تا کہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی مصنوعات فروخت کی جا سکیں ۔ انہوں نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹریز کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے اقدامات پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :