مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، دفاعی ضروریات پوار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

پیر 26 مارچ 2018 23:43

مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، دفاعی ضروریات پوار ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے دفاعی ضروریات پوار کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ آئی ایس پی آ رکی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا چیئر مین جے سی ایس سی جرنل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع انجنئیر خرم دستگیر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کواٹرز پہنچنے پر وزیراعظم کو مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوںکے حوالے سے بریفنگ دی گئی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے مسلح افواج کی تیاریوںپرمکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ مسلح افواج کسی بھی خطرے او رچیلنج کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔وزیراؑعظم نے مسلح افواج کی قربانیوںکو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے مسلح افواج کی دفاعی ضروریات کیلئے تمام وسائل فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔