برطانیہ میں مسلم دشمنی کی تازہ لہر

اماراتی شہری پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 مارچ 2018 23:49

برطانیہ میں مسلم دشمنی کی تازہ لہر
لندن(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26مارچ2018ء ):برطانیہ میں مسلم دشمنی کی تازہ لہر اماراتی شہری پر حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطا بق روشن خیالی اور مذہبی رواداری کے علمبراداری کا دعویٰ کرنے والے مغربی معاشرے میں گاہے بگاہے ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں جو انکے اس دعوے کا پول کھول دیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ برطانیہ میں پیش آیا جہاں نسلی امتیاز اور مسلم دشمنی نے ایک بار پھر اپنا رنگ دکھایا۔

(جاری ہے)

لندن کے مصروف اور پرہجوم علاقے ٹائم اسکوائر پر ایک شرپسند نے متحدہ عرب امارات کے شہری پر حملہ کردیا۔ عبداللہ الحسینی نامی اماراتی شہری اپنی گاڑی میں جارہا تھا کہ تاک میں کھڑے مشتبہ حملہ آور نے گاڑی ہلکی ہوتے ہی اس پر مکوں کی بارش کردی۔اس موقع پر حملہ آور کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور وہ آخر میںفرارہونے پر مجبور ہو گیا۔یاد رہے کہ برطانیہ کہ کچھ حصوں میں اپریل  کو مسلمانوں کو سزا دو کے عنوان سےمنایا جارہا ہے جو برطانیہ میں بڑھتی ہوئی عدم براداشت کا ایک ثبوت ہے۔
برطانیہ میں مسلم دشمنی کی تازہ لہر