برطانیہ،نوماہ کی حاملہ خاتون کے ہاں دوگھنٹے قبل معلوم ہونے پربچے کی ولادت

دردکی شکایت پرلہ شارلٹ ہسپتال پہنچیں جہاں ڈاکٹرنے چیک کرکے بتایاوہ حاملہ ہیں،دوگھنٹے بعدبچے کی پیدائش

منگل 27 مارچ 2018 12:24

برطانیہ،نوماہ کی حاملہ خاتون کے ہاں دوگھنٹے قبل معلوم ہونے پربچے کی ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) برطانیہ میں ایک 21سالہ لڑکی نے صرف دوگھنٹے قبل معلوم ہونے پر کہ وہ حاملہ ہے ایک بچے کو جنم دیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ایک خاتون کے متعلق یہ بات سامنے آئی کہ انھیں اس وقت یہ پتہ چلا کہ وہ ماں بننے والی ہے جب ڈاکٹروں نے انھیں بتایا کہ جسے وہ عام درد سمجھ رہی ہیں دراصل وہ دردِ زہ ہے۔

انگلینڈ کے شہرر نیو کاسل میں رہنے والی 21 سالہ شارلٹ ٹامسن گذشتہ ہفتے اچانک شہ سرخیوں میں آ گئیں۔

(جاری ہے)

وجہ حیران کن انداز میں بچے کی ولادت تھی۔ ہسپتال جانے سے قبل تک ان میں حاملہ ہونے کی کوئی بھی علامت ظاہر نہیں ہوئی تھی۔ان کا پیٹ پوری طرح سے چپٹا تھا جبکہ حمل کے تیسرے ماہ سے ہی پیٹ میں ابھار نظر آنے لگتا ہے جو وقت کے ساتھ بڑھتا چلا جاتا ہے۔انھوں نے نورتھمبرا سپیشلسٹ ایمرجنسی کیئر ہسپتال صرف دوگھنٹے قبل معلوم ہونے والے مولی نامی ایک بچے کو جنم دیا جو اب دو سال کا صحت مند بچہ ہے۔ولادت کرانے والی ماہر ڈاکٹر ونیسا میکے نے بتایا کہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جس کے سبب کسی کو اپنے پیٹ میں پلنے والے حمل کا علم نہیں ہو پاتا۔

متعلقہ عنوان :