راجہ محمد فارو ق حیدرسے شاہ غلام قادر،بیرسٹر افتخار گیلانی و دیگر کی ملاقات،جماعتی و حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

منگل 27 مارچ 2018 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فارو ق حیدرخان سے سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر، سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز ،وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی خان اور وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے جموں وکشمیر ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایکٹ74میں ترامیم ،آمدہ بجٹ اور جاری میزانیہ اور جماعتی و حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر سے ممبر ان اسمبلی چوہدری شہزاد محمود اور چوہدری جاوید اختر نے بھی ملاقاتیں کی ۔