دہشتگردوں کے حملوں کا خطرہ ، ملک بھر میں الرٹ جاری

داعش سے منسلک چھ چائنیز پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں،نیکٹا

منگل 27 مارچ 2018 19:04

دہشتگردوں کے حملوں کا خطرہ ، ملک بھر میں الرٹ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد قومی انسداد دہشتگردی اتھارٹی (نیکٹا ) نے دہشتگردوں کے حملوں کے خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں الرٹ جاری کردیا جاری الرٹ کے مطابق داعش سے منسلک چھ چائنیز پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں جنہیں پاکستان میں دہشتگردی کا ٹارگٹ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ان دہشتگردوں کی عمریں اٹھارہ سے تیس سال تک ہے ان کا تعلق چین کے مختلف شہروں سے ہیں تمام دہشتگردوں کی غیر قانونی طورپر چین سے فرار ہونے کی اطلاعات ہیں مذکورہ بالا دہشتگرد غیر قانونی طریقے سے چائنہ سہ فرار ہوئے اس سے قبل داعش سے منسلک یہ دہشتگرد سریا اور عراق میں ایس ترکستان اسلامک موومنٹ میں بھی ملوث رہے ہیں بھارتی پشت پناہی اور فنڈنگ سے تیار کئے گئے ان چھ دہشتگردوں کو ملک دشمن عناصر کی جانب سے ممکنہ طور پر اسلام آباد سمیت دیگر اہم شہروں میں دہشتگردی کا ٹارگٹ سونپا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :