بھارتی فورسزکی کارروائی ،متعدد نوجوان زخمی ہو گئے

جلیل اندرابی جدوجہد آزادی کشمیر کے بانی رہنمائوں میں شامل ہیں ،قربانی کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا،محمد یاسین ملک کشمیری عوام شہداء کے مشن کو منطقی انجام تک جاری رکھیں گے،اشرف صحرائی

منگل 27 مارچ 2018 20:04

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی نے کہاہے کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خوداردیت کے حصول تک شہداء کے جاری رکھیںگے ۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سینئر حریت رہنماء نے آج سرینگر میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیری عوام کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔

تاہم انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام نے مکمل اتحاد و اتفاق کے ساتھ بھارت کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کا عزم کر رکھا ہے ۔ اشرف صحرائی نے کہاکہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب کشمیری بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرلیں گے۔

(جاری ہے)

سیمینار کا اہتمام مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انسای حقوق کے معروف علمبردار ،وکیل اور سیاسی کارکن جلیل اندرابی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کیاتھا ۔

جلیل اندرابی کوبھارتی فوج کے میجر اوتار سنگھ نے 8مارچ 1996ء کوسرینگر میں گرفتار کیا تھا اور گرفتاری کے تین ہفتے بعد ان کی لاش دریائے جہلم سے بر آمد ہوئی تھی۔جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ جلیل اندرابی جدوجہد آزادی کشمیر کے بانی رہنمائوں میں شامل ہیں اور انکی قربانی کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا۔

میاں عبدالقیوم ، محمد یوسف عطائی ، جاویداحمد میر ، زیڈ جی محمد ، محمد سلیم زرگر،ایڈوکیٹ نذیر احمد رونگا اور ایڈوکیٹ ظفر شاہ نے بھی شہید جلیل اندرابی کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ادھر بارہمولہ اور پلوامہ کے اضلاع میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران جھڑپوں میں بارہ سے زائد نوجوان زخمی ہو گئے ۔ نوجوانوںنے سوپور قصبے میں سڑکوں پر نکل کرفورسز اہلکاروں پر پتھرائوکیا۔

فوجیوںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد نوجوان زخمی ہو گئے۔ دوران شب چھاپوںکے دوران شہریوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ضلع پلوامہ کے علاقے ٹہاب میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ علاقے میں قائم فوجی کیمپ کی منتقل کیلئے لوگوںنے آج صبح سویرے سڑکوں پر نکل کرمظاہرہ کیا ۔ مظاہرین نے پلوامہ قصبے کی طرف جانیوالی سڑک بلاک کردی ۔

فوجیوں نے ضلع راجوری کے علاقے سندربانی میں بھی تلاشی کی کارروائی شروع کی ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک وفد نے ضلع بارہمولہ کے علاقے واگورہ میں شہیدشفقت وانی کے گھر جاکر سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کیا۔ وفد میں غلام احمد گلزار، بلال صدیقی ، مولوی بشیر عرفانی اور دیگر شامل تھے۔دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے ایک بیان میں خبردار کیا ہے کہ اگرسرکاری Ancillaryمیڈیکل کالج ٹریننگ سکول نے خواتین طلبہ پر حجاب یا عبایہ پہننے پر پابندی کا فیصلہ واپس نہ لیا تو زبردست مظاہرے کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :