نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے افتتاح کے بعد بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے استعمال کے حوالے سے اہم فیصلہ لے لیا گیا

منگل 27 مارچ 2018 19:41

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے افتتاح کے بعد بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کو ایئر فورس ، آرمی اور سول ایوی ایشن کے حوالے کرنے کا فیصلہ ۔ ائرپورٹ کا رن وے نور خان ائیر بیس کے کنٹرول میں جبکہ ائرپورٹ ٹرمینل اور بلڈنگ سول ایوی ایشن کے حوالے کی جائے گی ائرپورٹ اب صرف وی وی آئی پی کیلئے استعمال ہوگا فیصلے پر عملدرآمد نیو ایئر پورٹ کے آپریشنل ہونے کے بعد ہوگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہازوں کی پارکنگ اور ڈیلٹا ٹیکسی قاسم بیس کو دینے پر غور کیا جارہا ہے آرمی ایوی ایشن نے ایوی ایشن ڈویژن سے جہازوں کی پارکنگ ایریا مانگ لیا ہے اطلاعات کے مطابق ایوی ایشن ڈویژن نے ائرپورٹ سے دفاعی آلات کی منتقلی سے متعلق مشاورت اور آلات کی منتقلی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے بے نظیر ائرپورٹ سے تمام آپریشن نیو اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کیا جائے گا تاہم بے نظیر ائرپورٹ صرف وی وی آئی پی کے لئے استعمال ہوگا یاد رہے کہ فیصلے پر عملدرآمد نیو اسلام آباد ائرپورٹ کے آپریشن ہونے کے بعد ہوگا ۔