آپریشن ردالفساد، سیکورٹی فورسزکی بلوچستان میں کارروائیاں، 2 دہشت گردگرفتار

بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹرزاوراسلحہ برآمد

منگل 27 مارچ 2018 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) ملک بھرمیںجاری آپریشن ردالفسادکے تحت سیکورٹی فورسزکی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاںکر کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار،بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹرزاوراسلحہ برآمدکرلیا ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے بلوچستان کے مختلف علاقوں دکی،شعیب نکا،ڑوب،قابو،مستونگ میں کارروائیاں کیں ،کارروائیوں کے دوران 2 دہشت گردگرفتار کیے گئے جبکہ دہشت گردوں سے بارودی سرنگیں،ڈیٹونیٹرزاوراسلحہ برآمدکرلیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :