اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے بلوچستان کو اہمیت نہیں دی ، ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی

اپنے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے جو حلقہ بندیاں کی گئی وہ قابل قبول نہیں ، مشیر خزانہوزیراعلی بلوچستان

منگل 27 مارچ 2018 20:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) وزیراعلی بلوچستان کی مشیر خزانہ اور مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے منگل کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران نئی حلقہ بندیوں پر شدید نقطہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے لوگوں نے بلوچستان کو اہمیت نہیں دی اوراپنے من پسند افراد کو نوازنے کیلئے جو حلقہ بندیاں کی گئی ہے وہ قابل قبول نہیں ہے کیونکہ پہلے کوئٹہ شہر کی 6سیٹیں تھی اور اب 9سیٹیں ہوگئی ہے مگر ابھی تک یہ معلوم نہیں ہورہاہے کہ کونساحلقہ کہاں سے شروع ہورہاہے اور کہاں ختم ہورہاہے ،اسلام آباد میں بیٹے ہوئے حکام اپنی مند پسند سے حلقہ بندیاں کررہے ہیں ،جو بلوچستان کی عوام کو خاص طورپر کوئٹہ شہر کے لوگوں کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا ۔