امریکا کا پاکستان کی فوجی امداد مستقل طور پر بند کرنے پر غور

جبکہ پاکستان پر سیاسی پابندیاں بھی لگائے جانے پر غور، بل امریکی سینیٹ میں جلد پیش کیے جانے کا امکان

muhammad ali محمد علی منگل 27 مارچ 2018 19:59

امریکا کا پاکستان کی فوجی امداد مستقل طور پر بند کرنے پر غور
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ2018ء) امریکا نے پاکستان کی فوجی امداد مستقل طور پر بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے پاکستان کیخلاف مزید سخت اقدامات اٹھانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتطامیہ پاکستان کی فوجی امداد مستقل طور پر بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی حکومت نے پاکستان کی فوجی امداد 2 ماہ قبل عارضی طور پر بند کی تھی۔

تاہم اب اس امداد کو مستقل طور پر بند کر دیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ امریکی حکومت اس کے علاوہ بھی پاکستان کیخلاف مزید سخت اقدامات اٹھانا چاہ رہی ہے۔ امریکا کی جانب سے پاکستان پر سیاسی پابندیاں بھی لگائے جانے پر غور ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے بل امریکی سینیٹ میں جلد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ بین الاقوامی امور کے ماہرین کی جانب سے ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر امریکا نے یہ اقدامات اٹھائے تو پھر اس کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانا بہت مشکل ہو جائے گا۔ جبکہ پاکستان بھی ایسے اقدامات کی صورت میں خود ہی امریکا سے دور ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :