سیکورٹی فورسز کا بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن ، دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا،آئی ایس پی آر

منگل 27 مارچ 2018 21:02

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن (آئی وی او) کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقوں مستونگ، ژوب، دکی، کابو کے علاقوں میں آئی وی او آپریشن کیا جہاں سے آئی ای ڈیز ڈیٹونیٹرز، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔