طالبان نے افغانستان کے نصف حصے پر قبضہ کر لیا ہے،سرگئی لاروف

افغان حکومت طالبان کیخلاف موثر اقدامات کررہی ہے، عالمی قوتوں کو بھی امن کے قیام کی کوششوں میں حصہ ڈالنا چاہئے،روسی وزیر خارجہ

منگل 27 مارچ 2018 22:11

طالبان نے افغانستان کے نصف حصے پر قبضہ کر لیا ہے،سرگئی لاروف
تاشقند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے نصف حصے پر قبضہ کر لیا ہے، افغان حکومت طالبان کیخلاف موثر اقدامات کررہی ہے، عالمی قوتوں کو بھی امن کے قیام کی کوششوں میں حصہ ڈالنا چاہئے۔

(جاری ہے)

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے تاشقند میں افغان امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان نے افغانستان میں مضبوطی سے قدم جماتے ہوئے ملک کے نصف حصے پر قبضہ کرلیا ہے وہ روزانہ کی بنیاد ملک کے کسی نہ کسی حصے پر دھماکے کر کے تباہ کاریاں پھیلا رہے ہیں جس کیخلاف افغان حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے لیکن عالمی قوتوں کو بھی امن کے قیام کی کوششوں میں حصہ ڈالنا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :