خالق آباد، صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ ہے، مشیرخوراک

کھلی کچہریوں کی انعقاد سے عام آدمی کی رسائی وزیراعلیٰ تک ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان ایک بڑی تبدیلی لانے میں کامیاب ہونگے ، میرضیاء اللہ لانگو

منگل 27 مارچ 2018 22:11

خالق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2018ء) حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے وقت کی کمی کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان ایک بڑی تبدیلی لانے میں کامیاب ہونگے کھلی کچہریوں کی انعقاد سے عام آدمی کی رسائی وزیراعلیٰ تک ہوگئی ہے جوکہ ایک تاریخی اقدام ہے ان خیالات کااظہار مشیرخوراک بلوچستان میرضیاء اللہ لانگونے نیشنل پارٹی خالق آبادکے ترجمان عنایت اللہ بابر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میرضیاء اللہ لانگو کے پی ایس انجنیئر ریاض لانگو بھی موجود تھا انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت کامشن لیکرہم میدان عمل میں آئے ہوئے ہیں وقت کی کمی بھی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتا ہے بلکہ ہم پرامید ہے کہ ہم مختصرمدت میں عوام کے زیادہ سے زیادہ مسائل حل کریں گے اورایک مثالی حکومت چلاکردکھانے کی بھرپورکوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ کھلی کچہریوں کی انعقاد ایک اہم اقدام ہے اس سے عام آدمی کی رسائی وزیراعلیٰ تک ہورہی ہے جس کی مثال نہیں ملتی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجواوراس کی ٹیم سنجیدہ اورعملی اقدامات اٹھارہے ہیں امن وامان برقراررکھنے اوردیگربنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں صحت، تعلیم، سمیت تمام شعبوں کی بہتری بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے جلد خالق آبادمیں وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف سے ایک کھلی کچہری کاانعقادکرکے ضلع قلات خالق آباداورگردونواح کے عوام کے مسائل سنیں جائیں گے جوکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوکاعلاقے کے عوام کے لیے عوام دوست اقدام ہے ہم اس کاتہہ دل سے شکرگزارہیں جن غریب افرادکاکوئٹہ تک آنا ممکن نہیں تھا اب ان کے علاقے میں وزیراعلیٰ کاآکرمسائل سن کرحل کرنے کی کوشش اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہ ایک عوامی حکومت ہے انہوںنے کہاکہ خالق آبادقلات میں نامکمل ترقیاتی اقدمات جلدمکمل ہونگے اورعوام ان سے مستفیدہوسکیں گے

متعلقہ عنوان :