صوبائی وزیر زراعت اکرام اللہ خان گنڈا پور کا این اے 39سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

منگل 27 مارچ 2018 22:50

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور نے این اے 39سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ گزشتہ دنوں سردار اسرار شہید گنڈہ پور گروپ کے ایک اعلی سطحی جرگہ کی جانب سے صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور سے پشاور میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا جس میں جرگہ ممبران نے گروپ کی جانب سے سردار اکرام خان کو قومی اسمبلی کے حلقہ کے لیئے امیدوار نامزد کردیا۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ پرویز خٹک سے بھی جرگہ ممبران اور دیگر قائدین نے ملاقات کی اور تحریک انصاف کے ٹکٹ پر بھرپور الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ذرائع کے مطابق سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور کے این اے 39پر الیکشن لڑنے کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے کلاچی کے حلقہ سے انکے فرزند سردار آغاز خان اور پروآ کے حلقہ سے سردار خالد سلیم استرانہ ان کے گروپ کے امیدوار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :