پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا

منگل 27 مارچ 2018 22:57

پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 5 ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2018ء) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائیکرتے ہوئے دو ملزمان عمران خان عرف پولیس اور محمد جبران کو گرفتار کر لیا ، جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان بھتہ خوری اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہیں ۔

سرجانی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان محمدزمان عرف عمران افغانی ، شہزاد علی عرف باچا اور محمد افتخار عرف جانو کو گرفتار کیا۔ ملزمان ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کر لیا ۔ ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :