انجینئرنگ یونیورسٹی میں یحییٰ جان (مرحوم)کی ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن کا اہتمام

منگل 27 مارچ 2018 23:15

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء)یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں یحییٰ جان ، لیب اٹنڈنٹ شعبہ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ ، جو گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے کی ایصال ثواب کیلئے ختم القرآن کا اہتمام کل بروز منگل انجینئرنگ یونیورسٹی میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ختم القرآن کا اہتمام انجینئرنگ یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر ارباب امیر خسرو و دیگر کابینہ کے ارکین نے کیا تھا جس میں تمام ملازمین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نور محمد ، پرو وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور نے بھی ختم القرآن میں حصہ لیا ۔انہوں نے اختتامی دعا کی اور مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔