موت سے قبل ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی آخری کال کی تفصیلات نے کیس کو مزید الجھا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 مارچ 2018 22:45

موت سے قبل ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی آخری کال کی تفصیلات نے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27مارچ 2018ء)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی پراسرار موت کا معمہ تاحال حل نہ ہوسکا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سہیل احمد ٹیپو کے زیر استعمال موبائل کا ڈیٹا حاصل کر لیا ہے۔ سہیل احمد ٹیپو نے آخری کال لاہور میں اپنی اہلیہ کو کی۔جس کا دورانیہ 23 منٹ بتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سہیل احمد ٹیپو کے موبائل کی فرانزک رپورٹ کے منظر عام آنے کے بعد مزید اہم شواہد سامنے آئیں گے۔یاد رہے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔ڈی سی سہیل احمد کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی جب کہ ڈپٹی کمشنر سہیل احمد کے دونوں ہاتھ بندھے ہوئے پائے گئے تھے۔مزید تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کیجئے ؛