اپوزیشن پرکرپشن کے الزامات لگانے والے اپنے گریبانوں میں بھی جھانکیں ،بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عبدالرحیم زیاتوال ،نیشنل پارٹی کے رہنماء رحمت صالح بلوچ ،خالد لانگو کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 27 مارچ 2018 23:42

کوئٹہ۔27مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2018ء) بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عبدالرحیم زیاتوال، نیشنل پارٹی کے رہنماء رحمت صالح بلوچ، خالد لانگو ودیگر نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے، آج اسمبلی میں جس طرح الزامات لگائے گئے ان میںکوئی صداقت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی اجلاس کے اختتام پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹرحامدخان اچکزئی ،نصراللہ زیرے ،حاجی اسلام اورشمع اسحاق بلوچ بھی موجودتھی۔ عبدالرحیم زیاتوال نے کہاکہ سابق دورحکومت میں میگاکرپشن کیس عدالت میں زیر سماعت ہے خالد لانگو پرالزامات زیادتی ہے انہوںنے جمعیت علماء اسلام موجودہ حکومت کا حصہ ہے 4 وزراتیں ان کے پاس ہیں اس کے باوجود اپوزیشن میں بیٹھے ہیں ۔خالد لانگو نے کہاکہ ہمارے اوپر کرپشن ثابت ہوجائے توہم سیاست چھوڑدینگے ۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ نے کہاکہ ہمارے اوپر کرپشن کے الزامات لگانے والے اپنے گریبانو ں بھی جھانکیں ہم نے اپنے دورحکومت جو ترقیاتی کام کئے وہ سب کے سامنے ہیں۔