ایک شخص نے امریکا بھر میں فارسٹ گمپ کی 15 ہزار میل دوڑ کا ریکارڈ توڑنے میں 409 دن لگا دئیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 27 مارچ 2018 23:43

ایک شخص نے امریکا بھر میں فارسٹ گمپ کی 15 ہزار میل دوڑ کا ریکارڈ توڑنے ..
1994 میں رابرٹ زمکیس نے مشہور زمانہ فلم فارسٹ گمپ(Forrest Gump) بنائی تھی۔ اس فلم میں مرکزی کردار ٹام ہینکس نے ادا کیا تھا۔ فلم میں ٹام  ہینکس نے بچپن کی محبوبہ کے دل توڑ کر چلے جانے کے بعد امریکا کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک ، ساحل سے  ساحل ، 15248 میل کا فاصلہ دوڑ کر طے کیا تھا۔ حقیقی زندگی میں ایسا کرنا ناممکن لگتا ہے لیکن کوئی ہے جس نے 409 دنوں میں فارسٹ کے ریکارڈ کو 15600 میل سے توڑ دیا ہے۔


39 سالہ روب پاپ کا تعلق لیور پول ، برطانیہ سے ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی کا ایک سال سے زیادہ عرصہ فارسٹ گمپ کی طرح ساحل سے ساحل تک  دوڑنے میں صرف کر دیا، ساحل سے ساحل تک وہ ایک بار نہیں چار بار دوڑے ۔  روب نے  اس چیلنج کو مکمل کرنے کے لیے اپنی ملازمت چھوڑی دی تھی۔  اپنے سفر میں وہ ہر روز 40 میل تک دوڑے ۔

(جاری ہے)

اس دوران انہوں نے سخت گرمی، سخت سردی اور شدید بارشوں کو بھی برداشت کیا۔

اپنے سفر میں روب کو کئی بار چوٹیں لگی، وہ کئی بار شدید تنہائی کا شکار ہوئے اور اس سفر سے اُن کی دماغی صحت پر بھی اثر پڑا۔ روب کا کہنا ہے کہ ایک بار سفر شروع کرنے کے بعد انہوں نے دوڑ چھوڑنے کا نہیں سوچا۔
لیورپول کے رہائشی روب کا ہمیشہ سے ہی امریکا کے ایک طرف سے دوسری طرف تک دوڑنے کا خواب تھا لیکن 1994 میں فارسٹ گمپ فلم دیکھ کر انہیں معلوم ہوگیا کہ وہ اپنا خواب کس طرح پورا کر سکتے ہیں۔

  اس وقت بھی بہت سے لوگ امریکا میں  اس  دوڑ کر لمبے سفر کرنے والے افراد اپنا سفر شروع کرنے سے پہلے باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں  لیکن فلم میں ٹام ہینکس نے ایسی کوئی تربیت حاصل نہیں کی تھی بلکہ اچانک ہی دوڑنا شروع کردیا تھا۔ اسی طرح روب نے بھی فیصلہ کیا کہ وہ کسی قسم کی تربیت نہیں لیں گے۔
روب نے اپنے سفر کا آغاز مغربی ساحل سے کیا تھا۔

سفر کے شروع میں انہوں نے فارسٹ گمپ کی مشہور شرٹ اور انہی کی طرح کے شارٹس پہنے ہوئے تھے لیکن بعد میں شدید موسم کی وجہ سے انہیں بار بار اپنا لباس موسم کے مطابق تبدیل کرنا پڑا۔روب نے فارسٹ گمپ کی نقل کرتے ہوئے داڑھی بھی بڑھا لی تھی۔
پچھلے دو سالوں میں روب اپنے سفر کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اہم مقامات پر اپنی تصاویر بنا کر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

اب امریکا میں بہت سے افراد ایسے ہیں جو روب کو اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ ان کے چاہنے والے انہیں جب اپنے پاس سے گزرتا دیکھتے ہیں تو ”دوڑو، فارسٹ دوڑو“ کے نعرے لگاتے ہیں۔ روب اس وقت 15600 میل کا فاصلہ طے کر چکے ہیں لیکن اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے انہیں مزید 200 میل کا فاصلہ طے کرنا ہے۔ روب یہ فاصلہ 29 اپریل کو طے کریں گے۔ اس وقت تو وہ امریکا میں ہی اپنی بیوی کے ساتھ ہیں۔  اب وہ واپس برطانیہ جائیں گے، جہاں ان کی بیٹی کی پیدائش کے بعد وہ واپس امریکا آکر 200 میل کا فاصلہ طے کریں گے۔
ایک شخص نے امریکا بھر میں فارسٹ گمپ کی 15 ہزار میل دوڑ کا ریکارڈ توڑنے ..