سیکرٹری اطلاعات ن لیگ بلوچستان علاؤالدین کاکڑپارٹی عہدےسے مستعفی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 مارچ 2018 17:51

کوئٹہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28 مارچ 2018ء) : مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات علاؤالدین کاکڑ نے پارٹی عہدےسے مستعفی  ہونے کا اعلان کردیا ہے،مستفعی ہونے کا اعلان پارٹی قیادت سے تحفظات کے باعث کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ(ن) بلوچستان علاؤالدین کاکڑنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم اور وزیرریلوےکا چیئرمین سینیٹ سےمتعلق بیان افسوسناک ہے۔

انہوں نے پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا ہے۔ علاؤالدین کاکڑ نے کہا کہ ن لیگ کی مرکزی قیادت نے چیئرمین سینیٹ کےخلاف نازیباالفاظ استعمال کیے۔ وزیراعظم اور وزیرریلوےکا چیئرمین سینیٹ سےمتعلق بیان افسوسناک ہے۔ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے پارٹی کارکنوں کےمسائل حل نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ میرصادق سنجرانی 1998ء میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹررہے۔

متعلقہ عنوان :