بلوچستان ہائیکورٹ میں سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کی ضمانت منظور کر لی گئی

بدھ 28 مارچ 2018 18:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ میں سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کی ضمانت منظور کر لی گئی استغاثہ کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل پڑ مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی نیب کی جانب سے ریاض ترین ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے ریفرنس مکمل کرنے میں تاخیر پر ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی ملزم سابق ڈی آئی جی کی 5 لاکھ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی واضح رہے کہ سابق ڈی آئی جی ریاض احمد غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں دو سال سے زائد عرصے سے گرفتار تھے۔

متعلقہ عنوان :