آل بلوچستان این ٹی ایس پاس یوتھ ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری

مختلف شخصیات کا احتجاجی کیمپ کادورہ ، احتجاجی نوجوانوں سے اظہا ریکجہتی

بدھ 28 مارچ 2018 18:34

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2018ء) آل بلوچستان این ٹی ایس پاس یوتھ ایکشن کمیٹی سکندرآبادکی جانب سے احتجاجی کیمپ کاسلسلہ جاری ،گزشتہ روزمختلف شخصیات نے کیمپ کادورہ کرکے احتجاجی نوجوانوں سے یکجہتی کااظہارکیا،تفصیلات کے مطابق آل بلوچستان این ٹی ایس پاس یوتھ ایکشن کمیٹی کے صوبائی کال پرضلع سکندرآبادمیں بھی احتجاج کاسلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں مین چوک پرقائم کیمپ قائم کا روزانہ کثیرتعدادمیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات دورہ کرکے احتجاج پربیٹھے نوجوانوں سے یکجہتی کااظہارکررہے ہیں،گزشتہ روزپریس کلب سکندرآبادکے صدرشبیراحمدلہڑی جنرل سیکریٹری اسماعیل رودینی قبائلی رہنماء میرشعیب رودینی سمیت دیگرنے کیمپ کادورہ کیا،اس موقع پرانہوںنے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آل بلوچستان این ٹی ایس پاس یوتھ ایکشن کمیٹی کے مطالبات اصولی اورجائزہیں انہیں گزشتہ تین سال سے اپنے حق سے محروم رکھاگیاہے جوباعث افسوس ہے،ایک جانب حکومت صوبے میں تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدمات کادعوای کررہی ہے مگردوسری جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں آج بھی ہزاروں اسامیاں خالی ہونے کی وجہ سے اساتذہ کی شدیدکمی کاسامناہے ،تین سال سے سینکڑوں قابل تعلیم یافتہ نوجوان این ٹی ایس کاامتحان پاس کرکے تعیناتی کے منتظرہیں مگرانہیں نظراندازکرکے ان کی حق تلفی کی جارہی ہے ،انہوںنے اپنی جانب سے احتجاجی نوجوانوں کوہرممکن تعاون کایقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :