کوئٹہ ، ٹرانسفارمر جلنے سے سریاب روڈ خلجی کالونی کئی دنوں سے بجلی سے محروم

اہل علاقہ کا وزیراعلیٰ بلوچستان اور حکام بالا سے کیسکو حکام کی غیر ذمہ دارانہ رویہ کیخلاف نوٹس لینے کی اپیل

بدھ 28 مارچ 2018 18:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2018ء) ٹرانسفارمر جلنے کی وجہ سے سریاب روڈ خلجی کالونی کئی دنوں سے بجلی سے محروم ‘ کیسکو حکام نوٹس نہیں لے ۔جس سے اہل علاقہ بجلی کی سہولت سے محروم ہوگیا ۔واضح رہے موجودہ ٹرانسفارمر کئی بار جلنے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ٹرانسفارمر کی مرمت کرائی تھی لیکن آپکی بار ٹرانسفارمر بلکل کام کا نہیں رہا ۔

سریاب روڈ خلجی کالونی کا ٹرانسفارمر گزشتہ 4دنوں سے خراب اور پورا علاقہ تاریکی میں ڈوبہ ہوا ہے علاقے مکینوں نے کسیکو حکام سے کئی بار شکایت کے باوجود ٹرانسفارمر کو ٹھیک نہیں کررہے اور نہ ہی کیسکو حکام کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی ۔کیسکو حکام نے اہل علاقہ کو کہا کہ آپ ٹرانسفارمر کیلئے اہل علاقہ سے پیسے جمع کرائے اور خود ہی نیا ٹرانسفارمر خریدے ہم نیا ٹرانسفارمر فراہم نہیں کرینگے ۔

(جاری ہے)

جس سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جارہی ہے کہ بجلی کے بل بروقت جمع کرارہے ہیں لیکن اس کے باوجود کیسکو حکام کا غیر ذمہ دارانہ رویہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔ اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور حکام بالا سے کیسکو حکام کی غیر ذمہ دارانہ رویہ کیخلاف نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ کئی دنوں سے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے علاقے میں پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کیسکو انتظامیہ کی توجہ مبذول کرنے کی گزارش کی ہے کہ ٹرانسفارمر کی مرمت جلد از جلد کی جائی

متعلقہ عنوان :