بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کی تاخیر حکومت میں شامل مسلم لیگ قِ ،مسلم لیگ (ن) ودیگر اتحادیوں کے درمیان پریشانی

نئی پارٹی یا سپریم کونسل کا اعلان 24گھنٹے کے اندر کسی بھی وقت ہوسکتا ہے

بدھ 28 مارچ 2018 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2018ء) بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کی تاخیر حکومت میں شامل مسلم لیگ قِ ،مسلم لیگ (ن) ودیگر اتحادیوں کے درمیان پریشانی تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں نئی سیاسی جماعت کے اعلان میں تاخیر سے مسلم لیگ ق ،مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں کے درمیان مایوسی پھیل گئی ہے کہ اب تک پارٹی کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیاجارہاہے ،یا سپریم کونسل بنائی جائے گی کیونکہ جب تک پارٹی رجسٹرڈ نہیں ہوگی اور پارٹی کے صوبائی انتخابات نہیں ہونگے اس وقت تک وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی ،جبکہ انتخابات میں صرف 2ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی خواہش ہے کہ وہ بلوچستان سے حالیہ منتخب ہونیوالے ہم خیال آزاد 6سینیٹر بھی سپریم کونسل یا نئی سیاسی پارٹی میں شامل ہوں جبکہ مسلم لیگ ق ،مسلم لیگ (ن) ودیگر چند اتحادی جماعت کے ارکان کی تعداد 33سے زیادہ ہیں ،نئی سیاسی جماعت یا سپریم کونسل کا اعلان کسی وقت بھی ہوسکتا ہے اور اس کے عہدیدار عبوری نامزد ہونگے جو بعد میں باقاعدہ ایک جمہوری انداز میں الیکشن کے ذریعے منتخب ہونگے ،آنیوالے انتخابات میں پشتون اور بلوچ قوم پرست سمیت دیگر سیاسی جماعتیں جن میں پیپلز پارٹی ،اے این پی اور جمعیت علماء ،جمعیت نظریاتی ،ودیگر جماعتیںعام انتخابات کی تیاری میں درپردہ مصروف ہیں ،نئی سیاسی جماعت کو آنیوالے انتخابات میں دیگر سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا اگر نئی سیاسی جماعت یا سپریم کونسل کے عہدیدار مضبوط عصاب کے ہونگے تو مقابلہ کرنے میں آسانی ہوسکتی ہے ورنہ نئی سیاسی جماعت کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑے گا ،بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے یہاں پر سیاسی جماعت کے امیدوار کی بجائے ذاتی امیدوار کو ووٹر ترجیح دیتے ہیں ،وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اس دفعہ بھی اپنے آبائی حلقہ انتخاب آوران سے الیکشن لڑنے کی تیاریاں کررہے ہیں جبکہ اسی حلقے سے ممتاز قبائلی وسیاسی رہنماء سردار شہباز محمد حسنی بھی الیکشن کی تیاری کررہے ہیں اور آج کل وہ اپنے علاقے آواران میں غیر اعلانیہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں ،ذرائع نے دعوی کیاہے کہ ابھی تک نئی سیاسی جماعت کا نام حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے تاہم ہوسکتا ہے کہ نئی سیاسی جماعت کا نام یونائٹیڈ مسلم لیگ رکھا جائیگا ،نئی پارٹی یا سپریم کونسل کا اعلان 24گھنٹے کے اندر کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :