قومی سلامتی کو درپیش غیر روایتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے گڈ گورننس لازم و ملزوم ہے،ناصر خان جنجوعہ

بدھ 28 مارچ 2018 20:26

قومی سلامتی کو درپیش غیر روایتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے گڈ گورننس لازم ..
اسلام آباد ۔ 28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو درپیش غیر روایتی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے گڈ گورننس لازم و ملزوم ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے غیر روایتی سیکورٹی خطرات سے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ منفی عناصر قومی سلامتی و استحکام کیلئے خطرہ ہیں اور کہا کہ انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک، صحت، تعلیم، روزگار اور انصاف سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا ملکی سلامتی میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران حکومتی کوششوں سے ملک میں امن و امان بحال کر دیا گیا ہے۔