لکی مروت،محکمہ جنگلی حیات کی برڈ سمگلروں کیخلاف کاروائی، بلوچستان سے سمگل کی جانے والی بڑی تعداد میں کونجیں برآمد ،مقدمہ درج

بدھ 28 مارچ 2018 20:30

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2018ء) محکمہ جنگلی حیات نے برڈ سمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی کرتے ہوئے انڈس ہائی وے پر درہ پیزو کے قریب بلوچستان سے سمگل کی جانے والی بڑی تعداد میں کونجیں برآمد کرلیں ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف رحمت اللہ خان مروت نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ خفیہ اطلاع ملنے پر درہ پیزو کے قریب وانڈہ بنوچی چیک پوسٹ پر نگرانی سخت کی گئی اس دوران ایک مشتبہ گاڑی روک کر تلاشی کے دوران اس سے 80کونجیں برآمد کرلی گئیںجو قانونی دستاویزات کے بغیر بلوچستان سے بنوں منتقل کی جارہی تھیں انہوں نے کہا کہ دو ملزمان گرفتار کرکے ان کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد دو لاکھ23ہزار روپے عوضانہ وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کرادیا گیا انہوں نے وانڈہ بنوچی چیک پوسٹ پر تعینات عملے کی کارکردگی سراہتے ہوئے انہیں نقد انعامات دیئے۔

متعلقہ عنوان :