کوئٹہ، جامعہ بلوچستان کے بورڈآف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 124واں اجلاس

،تعلیمی اجھنڈا زیر غور لایا گیا مختلف شعبہ جات سے تین پی ایچ ڈی اور 26ایم فل اسکالرز کو ڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا معیاری تعلیم کی فراہمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کیلئے جامعہ نے پورے سال کیلئے یونیورسٹی کلینڈر ترتیب دیا ہے، وائس چانسلر ڈاکٹرجاوید اقبال

بدھ 28 مارچ 2018 20:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2018ء) جامعہ بلوچستان کے بورڈآف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ کا 124واں اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈین فیکلٹیز ڈاکٹر مسعود احمد صدیقی، ڈاکٹر مدثر اسرار، ڈاکٹر اکرم دوست، ڈاکٹر عبدالعلی کاکڑ، ڈاکٹر نائید انجم چشتی، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیمی اجھنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں اعلیٰ تعلیم، تحقیق، ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام، داخلوں اور امتحانات کے طریقہ کار، کورس ورک رپورٹ سمیت مختلف شعبہ جات میں تین پی ایچ ڈی اور 26ایم فل اسکالرز کو ڈگری ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔ وائس چانسلر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی اور تحقیقی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے جامعہ نے پورے سال کے تعلیمی سرگرمیوں کو یونیورسٹی کلینڈر کے تحت ترتیب دیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت تمام معاملات اپنے مقرر کردہ حدف کے تحت سرانجام پائیں گے اور تمام پالیسی ساز اداروں کے بروقت انعقاد سے معاملات میں بروقت حل اور ادارے کی ترقی کے لئے مثبت اور بہتر نتائج اخذ کئے جارہے ہیں۔ طلباء و طالبات سمیت اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع اور روشن مستقل کی جانب راغب کرنے کے لئے جامعہ کے اساتذہ اپنے تمام تر توانائیاں بروء کار لارہی ہے اور صوبے کے مختلف علاقوں میں یونیورسٹی سب کیمپسز کے قیام سے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں برس بڑی تعدا دمیں اسکالرز نے ایم فل، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز میں داخلے کے خوائش کا اظہار کیا ہے جو کہ جامعہ اپنے وسائل اور پالسیوں کے تحت بروء کار لارہی ہے اور ہر معاملات میں میرٹ کو مقدم رکھا گیا ہے۔ جس کے تحت ہر سال بڑی تعداد میں جامعہ اسکالرز کو اعلیٰ تعلیمی ڈگری ایوارڈ کرتی ہے جو کسی بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے کی ترقی کی ضامن ہے اور اسکالرز بھی ان مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے بہتر تحقیق و تخلیق سے اپنے عملی زندگی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور نئے اسکالرز کی رہنمائی کریں۔

متعلقہ عنوان :