سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے طلبہ کا بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دھرنا

بدھ 28 مارچ 2018 22:32

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے طلبہ نے بجلی کی بار بار عدم فراہمی اور غیر ضروری تعطل کے خلاف یونیورسٹی کے باہر حیدرآباد و میر پور خاص روڈ پر دھرنا دیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں صفائی ، فراہمی و نکاسی آب کا نظام بہتربنایا جائے اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ بند کرائی جائے بجلی نہ ہو نے سے طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے حیدرآباد و میرپورخاص روڈ پر طلبہ کے احتجاج اور دھرنے کی وجہ سے دو طرف ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :