یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں بزنس ایتھکس کے موضوع پر ایک روزہ ٹریننگ

بدھ 28 مارچ 2018 21:40

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء)یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں سہورٹنگ سٹاپ کے لیے ( business ethic ) کے موضوع پر ایک روزہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے تمام سپورٹنگ سٹاپ نے شرکت کی. ٹریننگ کے فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ جہانگیر خان اور اسسٹنٹ رجسٹرار آصف عمران تھی. ٹریننگ سیشن کے دوران ملازمین کو دفتری قواعد و ضوابط اور اخلاقیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا.

(جاری ہے)

اس بارے میں فوکل پرسن آصف عمران نے کہا کہ اس ٹریننگ کا مقصد ملازمین کو ان کے فرائض کے بارے میں آگاہی دینا تھا کہ کس طرح وہ خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دے سکی. انہوں نے کہا کہ ٹریننگ ملازمین کے کیپیسیٹی بلڈنگ پروگرام کا حصہ ہی. ڈپٹی ڈائریکٹر کیو ای سی جہانگیر خان نے کہا کہ یہ ٹریننگ وائس چانسلر ڈاکٹر گل زمان کے ویژن کا حصہ ہے تا کہ یونیورسٹی کے تمام ملازمین کی کیپیسٹی بلڈنگ ہوسکے۔