آزاد جموںو کشمیر پریس فائونڈیشن کے ممبران بورڈ آف گورنرز کی تقریب حلف برداری 31 مارچ کو ہو گی

بدھ 28 مارچ 2018 23:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) آزاد جموںو کشمیر پریس فائونڈیشن کے ممبران بورڈ آف گورنرز کی تقریب حلف برداری مورخہ 31 مارچ 2018ء بروز ہفتہ کشمیر پریس کلب میرپور میں منعقد ہو گی ۔ چیئرمین پریس فائونڈیشن جسٹس صداقت حسین راجہ نو منتخب ممبران سے حلف لیں گے ۔ تقریب کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب کا آغاز صبح 10 بجے ہو گا اور ساڑھے گیارہ بجے اختتام کے بعد وائس چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔

شیڈول کے مطابق انفارمیشن آفس میرپور میں ساڑھے گیارہ بجے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے جبکہ دن ایک بجے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ چیف الیکشن کمشنر / سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کو پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔