پارٹی کی سینئر و متحرک کارکنان نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ کا خواتین ونگ کا صدر ، صدف شیخ کا سیکریٹری جنرل اور نورین کاظمی کا انفارمیشن سیکریٹری بننا خوش آئند ہے‘ شازیہ اکبر چوہدری

بدھ 28 مارچ 2018 23:04

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی مرکزی رہنما، ممبر قانون ساز اسمبلی اور سابق وزیر محترمہ شازیہ اکبر چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی کی سینئر و متحرک کارکنان نبیلہ ایوب ایڈووکیٹ کا خواتین ونگ کا صدر ، صدف شیخ کا سیکریٹری جنرل اور نورین کاظمی کا انفارمیشن سیکریٹری بننا خوش آئند ہے ۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا کہ نئی ٹیم کا انتخاب بہترین فیصلہ ہے ۔ پارٹی کے لئے ان کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ امید ہے کہ وہ ان عہدوں پر فائیز رہ کر خواتین ونگ کے استحکام میں اضافہ کریں گی اور بھٹو شہید کے افکار گھر گھر تک پہنچانے میں کردار ادا کریں گی ۔ ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں ۔