آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے محکمہ تعلیم ہائیر ایجوکیشن کی اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18کی اسامیوں پر امیدواروں سے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا

بدھ 28 مارچ 2018 23:04

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن نے محکمہ تعلیم ہائیر ایجوکیشن کی اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 18کی اسامیوں پر امیدواروںسے انٹرویو کا شیڈول جاری کر دیا تفصیلات کے مطابق عدالت العظمیٰ /عدالت العالیہ کے فیصلے کی روشنی میں آزا د جموںو کشمیر پبلک سروس کمیشن محکمہ تعلیم ہائیر ایجوکیشن کی اسامیاں اسسٹنٹ پروفیسر بی ۔

(جاری ہے)

18بخلاف کوٹہ اوپن میرٹ مورخہ14اپریل 2018بوقت 9بجے صبح امیدواران سے انٹرویو لے رہا ہے ۔ امیدواران کو کال لیٹرز جار ی کر دئیے گئے ہیں اگر کسی امیدواران کو کال لیٹر نہ ملے تو وہ فون نمبرز 05822-920016,920206,920302یا کمیشن کی ویب سائٹ www.ajkpsc.gov.pk سے معلومات لے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :