بانی فیس بک کوائف کا غیر قانونی استعمال، امریکی کانگریس کو جوابدہ

بدھ 28 مارچ 2018 23:04

بانی فیس بک کوائف کا غیر قانونی استعمال، امریکی کانگریس کو جوابدہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) بانی فیس بک مارک زکر برگ کوائف کے غیر قانوی استعمال پر امریکی کانگریس کے سامنے جوابدہ ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کوائف کی چوری کے واقعات کے تناظر میں امریکی کانگریس میں بیان دینے پر تیار ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے بلوم برگ نے بتایا کہ زکر برگ ایوان نمائندگان کی توانائی اور تجارتی کمیٹی کے سامنے پیش ہو کر اس اسکینڈل کے بارے میں اپنا موقف بیان کریں گے۔ پچاس ملین سے زائد صارفین کے کوائف کے غیر قانونی استعمال کے حوالے سے فیس بک کو امریکا اور یورپ میں شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں یورپی کمیشن نے بھی فیس بک سے وضاحت طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :