بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کی درخواست ضمانت منظور کر لی

بدھ 28 مارچ 2018 23:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2018ء) بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمدکامرا ن ملاخیل پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کے ریفرنس میں گرفتار سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری 5لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتے ہوئے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دیدیاہے ۔

گزشتہ روز سابق ڈی آئی جی ریاض احمد کی جانب سے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت شروع ہوئی تو اس موقع پر نیب کے ریاض ترین ایڈووکیٹ سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے عدالت نے ملزم کی 5لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عیوض ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے کے احکامات دے دئیے ۔یاد رہے کہ سابق ڈی آئی جی ریاض احمد نیب کے ہاتھوں غیر قانونی اثاثہ جات کیس میں 2سال سے زائد عرصے سے زیر حراست ہے ۔

(جاری ہے)

دریںاثناء گزشتہ روز احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج عبدالمجید ناصر کے روبرو سابق ڈی آئی جی پولیس ریاض احمد ودیگر کے خلاف دائر غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس ماعت ہوئی جس کے دوران ایک گواہ استغاثہ اسسٹنٹ منیجر لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کوئٹہ محمدنادر کا بیان قلم بند کرلیا گیا جس پر وکلاء کی جانب سے جرح مکمل کی گئی کیس کی سماعت آج بروز جمعرات پھر ہوگی ۔یاد رہے کہ مذکورہ کیس میں اب تک احتساب عدالت کے روبرو66گواہان استغاثہ اپنے بیانات قلمبند کرواچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :