عوام کو بنیادی حقوق اور سہولیات ملنی چاہئیں، سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں، محتسب اعلی بلوچستان عبدالغنی خلجی

بدھ 28 مارچ 2018 23:34

ڈیرہ مراد جمالی۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء) بلوچستان کے محتسب اعلی عبدالغنی خلجی نے کہا ہے کہ عوام کے جو بنیادی حقوق اور ضروریات ہیں وہ ان کو ملنے چائیے یہ ان کا حق ہے ان پر کوئی احسان نہیں ہے سرکاری ملازمین عوام کے ٹیکسز سے تنخواہیں لیتے ہیں اور وہ عوام کے خادم ہیں عوام کی بڑھتی ہوئی شکایات کی بناء پر بلوچستان کے ہرضلع میں جاکر عوام کی شکایات سننے کے ساتھ ساتھ ان کی درخواستیں وصول کرکے ان کے حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے نصیرآباد کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ اسمبلی ہال میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیاکھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد یاسرخان بازئی،ایس ایس پی نصیرآباد میرحسین لہڑی،اے ڈی سی بادل خان دشتی ،اسسٹنٹ کمشنر غلام حسین بھنگر،سمیت ضلع کے تمام محکموں کے آفیسران بھی موجود تھے محتسب اعلی عبدالغنی خلجی نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور سرکاری ملازمین کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرناہے انہوں نے کہا کہ اس بارے میں کسی کو بھی خاطر میں نہیں لائیں گے ہر شہری کو اپنے حقوق کے بارے میں آگاہ ہونا چائیے اور اپنے مسائل کے بارے میں آواز بلند کرنا چائیے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی متاثرہ شخص میرے دفتر کے فیکس نمبر پر بھی اپنی شکایات سے آگاہ کرسکتے ہیںازالے کی فوری کوشش کی جائے گی اس سے قبل انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خصوصی اصلاحات کی ضرورت ہے جن میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکس اور اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے کی اشد ضرورت ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد ڈاکٹر یاسر خان بازئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سرکاری افسران اور اہلکار عوام کے خادم ہیں اور ان کے جائز مسائل حل کرنا ہماری ذمیداری ہے شہریوں کو چائیے کہ وہ اپنے مسائل حل کرنے کے لئے ہماری مدد کریں ان کے تعاون سے ہی ہم ان کے مسائل حل کرسکتے ہیں سرکار بھی عوام کی طاقت سے ہی ان کے مسائل حل کرتی ہے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اپنے مسائل کے بارے میں براہ راست مجھ سے اور ایس ایس پی پولیس سے رابطہ کریں کھلی کچہری میں مرد اور خواتین کی کثیر تعداد نے صوبائی محتسب کو اپنے مسائل کے بارے میں درخواستیں پیش کیں اس سے قبل انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل گورنمنٹ گرلز اور بوائز کالج اورسول ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور ان کے مسائل معلوم کیئے۔

متعلقہ عنوان :