لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ واٹر مییرین سائنسزاوتھل کے اسٹوڈنٹ پراسرار ہلاکت

بدھ 28 مارچ 2018 23:35

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2018ء) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ واٹر مییرین سائنسزاوتھل کے اسٹوڈنٹ پراسرار ہلاکت تفصیلات کے مطابق لوامز کے طالب علم نصر اللہ ولد محمد رحیم پر اسرار طور پر جاںبحق نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل اس حوالے سے لسبیلہ یونیورسٹی کے سیکورٹی آفیسر محمد سعید بلوچ نے بتایا اسٹوڈنٹ ہاسٹل میں رہائش پزیر تھی ہمیں اطلاع ملی کہ ایک اسٹوڈنٹ کی طبیعت ناساز ہے ہم ہاسٹل پہنچے تو اسٹوڈنٹ پہلے ہی دم توڑ گیا تھا اسٹوڈنٹ کو فوری طور پر سیکورٹی آفیسر کی گاڑی کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے انکے موت کی تصدیق کی جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق اسٹوڈنٹ کی موت دل کا دورہ پڑنے سے واقعی ہوئی ہے۔