سعودی ولی عہد نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

سرد جنگ کے زمانے میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے مغرب کے کہنے پر وہابی ازم کو فروغ دیا گیا ، محمد بن سلمان کا اعتراف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 مارچ 2018 21:51

سعودی ولی عہد نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا
نیو یارک(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 28مارچ2018ء)سعودی ولی عہد نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا۔، محمد بن سلمان نے اعترا ف کرتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ کے زمانے میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے مغرب کے کہنے پر وہابی ازم کو فروغ دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد نے وہابیت کی سعودی پشت پناہی کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کر ڈالا۔

(جاری ہے)

انہوں نے امریکہ قیام کے دوران امریکی خبری ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ سرد جنگ کے دور میں جب روس کا اثر و رسوخ تیزی سے بڑھ رہا تھااس موقع پر مغرب کی جانب سے سعودی عرب کو درخواست کی گئی کہ وہ روس کا مقابلہ کرنے کے لیے دنیا بھر میں موجود مدارس کو فنڈنگ کرے تا کہ وہابیت کو فروغ دیا جا سکے۔

محمد بن سلمان نے اعترا ف کرتے ہوئے کہا کہ سرد جنگ کے زمانے میں روس کا مقابلہ کرنے کے لیے مغرب کے کہنے پر وہابی ازم کو فروغ دیا گیا ۔اس پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بعدمیں سعودی عرب نے وہابیت کو فروغ دینے والے مدرسوں کو فنڈنگ دینا روک دی لیکن کچھ سعودی تنظیموں نے ایسا کرنا جاری رکھا جس کا براہ راست سعودی حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔