بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ زیادتیاں روز اول سے جار ی ہیں،حاجی جمعہ خان بڑیچ

بدھ 28 مارچ 2018 23:39

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2018ء) بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن سندھ بلوچستان لسبیلہ کے نئے آفس کا سندھ بلوچستان بس اونرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی جمعہ خان بڑیچ ،بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن سندھ بلوچستان لسبیلہ کے صدر محمد عالم شاہوانی ، ممتاز ٹرانپوٹر رہنما عبدالحمید شاہین ،سفر خان رخشانی ، حاجی مدد خان، بشیر حلیمی ودیگر سندھ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب سے سندھ بلوچستان بس اونر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی جمعہ خان بڑیچ ،بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن سندھ بلوچستان لسبیلہ کے صدر محمد عالم شاہوانی،محبوب شاہوانی ودیگر سندھ بلوچستان کے ٹرا نسپورٹرز تنظیموں کے عہدیداران آل پاکستان ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر نثار حسین جعفری ، کے پی ٹی ٹرانسپورٹ کے صدر حاجی مدد خان نیازی ، آل پاکستان ٹرانسپورٹ سپریم کونسل بس اونرز، ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین بشیر احمد حلیمی ،ملک حنیف ،ملک اعجاز و دیگر ٹرانسپورٹرز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر بلخصوص بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ زیادتیاں روز اول سے جار ی ہیں انہیں مختلف ہتھکنڈے استعمال کرکے تنگ کیا جارہا ہے مکران و کوئٹہ اور لسبیلہ کے مختلف چیک پوسٹوں پر ٹرانسپورٹرز کو تنگ کر کے بھتہ وصول کیا جارہا ہے انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ چیک پوسٹوں پر یومیہ ایک کروڑ روپے ٹرانسپورٹر زسے بھتہ وصول کیا جارہا ہے جبکہ اگر کوئی خالی گاڑی مکران بیلٹ سے کراچی کی طرف آجاتا ہے تو اسے راستے پہ روک کر بلاجواز تنگ کیا جاتا ہے اور انکی تذلیل کیا جارہا ہے اور پانچ سو لیٹر ڈیزل پر ایف آئی آر درج کیا جارہا ہے حالانکہ گاڑی ڈرائیورز سفر کیلئے تھوڑا بہت اپنی گاڑیوں میں ڈیزل اسٹاک کر لیتے ہیں انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں سی پیک منصوبے کا چرچہ ہے مگر اس سے نہ تو بلوچستان کے لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے اور نہ ہی ٹرانسپورٹرز کو کوئی فائدہ ہو رہاہے ظلم کی اتنہا یہ ہے کہ سی پیک منصوبے کے بعد گوادر اور تفتان میں اب تک ٹرک گڈز اسٹیڈنگ تک نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کو کافی ومشکلات کا سامنا ہے تو دوسری جانب NHAکی زیادتیاں بھی دن بدن بڑھتی جارہی ہیں اب مقررین نے مزید کہاکہ بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کا قیام عمل میں آنا خوش آئندہ اقدام ہے اور نومنتخب صدر محمد عالم شاہوانی کی قیادت میں بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز کے مسائل بہت انداز میں حل ہو نگے کیونکہ وہ انکے والد بھی ایک ٹرانسپورٹرتھے اور ٹرانسپورٹرز کی حقوق کیلئے ہر وقت آواز بلند کی ہے امید ہے کہ محمد عالم شاہوانی اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بلوچستان کے ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے تقریب سے بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر محمد عالم شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے قیام عمل میں لانے کا مقصد یہاں کے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنا ہے کیونکہ گزشتہ کئی عرصے سے ایک شخص ٹرانسپورٹرز کو یر غمال بنا رکھا ہے اور اپنی دکانداری چمکارہے ہیں ان کی دکانداری چلنے نہیں دینگے اب وقت آگیا ہے کہ بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز اپنے حقوق کے حصول کیلئے متحد ہو جائے اور اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق پیدا کریں تاکہ ان کے مسائل جلداز جلد حل ہو سکیں اگر کسی ٹرانسپورٹرز کا کوئی مسئلہ ہو تو وہ اپنی شکایت لیکر بلوچستان ٹرانسپورٹ فیڈریشن حب کے دفتر میں لے آئیں انکی شکایت کی روشنی میں اور جائز مسئلے کے حل کیلئے عملی اقدامات کئے جائینگے اس موقع پر مزدا ٹرک ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالقدوس شاہوانی، آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے حاجی اسماعیل ، ممتاز ٹرانسپورٹر حاجی یعقوب آسکانی، مزداٹرک گڈز ٹرانسپورٹ کے وائس چیئرمین نوابزادہ میر منظور احمد زہری، ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر حاجی داؤد کرد، ٹرانسپورٹ رہنماعبیداللہ شاہوانی، مکران ٹرانسپورٹ کے رہنما علی بخش بلوچ، منظور احمد بلوچ، مزدا ٹرک ایسوسی ایشن کے چیئرمین میرنواب خان مینگل، محمدافضل شاہوانی، ودیگر سندھ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مختلف ٹرانسپورٹ یونین و فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے افراد کی ایک بڑی تعداموجود تھی۔

متعلقہ عنوان :