سرکاری محکموں میں مالی نظم و ضبط کی اور شفافیت کو برقرار رکھنا اشد ضروری ہے

مالی بے قاعدگیوں پر قابو پانے تعمیرات میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے ، ترقیاتی فنڈز کو ضیاع سے بچانے میں آڈیٹر جنرل کا ادا رہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی

بدھ 28 مارچ 2018 23:41

سرکاری محکموں میں مالی نظم و ضبط کی اور شفافیت کو برقرار رکھنا اشد ضروری ..
کوئٹہ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سرکاری محکموں میں مالی نظم و ضبط کی بحالی اور شفافیت کو برقرار رکھنا اشد ضروری ہے ۔اس ضمن میں سرکاری محکموں میں مالی بے قاعدگیوں پر قابو پانے تعمیرات میں معیاری میٹریل کے استعمال کو یقینی بنانے اور ترقیاتی فنڈز کو ضیاع سے بچانے میں آڈٹ جنرل آف پاکستان کا ادا رہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

انہو ں نے کہاکہ سالانہ آڈٹ رپورٹ اور پر فارمنس رپورٹوں میں بے قاعد گیوں کی نشاندہی سے بد عنوانی کا خاتمہ کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے بدھ کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ڈی جی آڈٹ بلوچستان محمود عامر کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ڈی جی آڈٹ محمود عامر نے گورنربلوچستان کو اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا اور سالانہ رپورٹ 2016-17 اور پرفارمنس رپورٹ بھی پیش کی ۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان نے وفاقی اورصوبائی سطح پر اربوں روپے کی ریکوری کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند عمل ہے تاہم سرکاری محکموں میں بے قا عد گیوں پر قابو پانے اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ بے قاعدگیوں کا امکان کم سے کم ہو گورنر نے ان کو شفافیت کویقینی بنانے ترقیاتی فنڈز کا ضیاع سے بچانے اور دیگر ممالک کے علم تجربے سے استفادہ کرنے کیلئے مختلف تجاویز بھی دیں جس پر ڈی جی آڈٹ نے ان تجاویز کا جائزہ لینے اور اس پر آئین و قانون کے مطابق عملدرآمد اور کا یقین بھی دلایا ۔

متعلقہ عنوان :