ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات کی عدم دستیابی کیس،حکومت کوکام کرنے دیا جائے ،اب معاملات میں تیزی سے پیشرفت ہوگی،انشااللہ اب کچھ نہیں رکے گا،چیف جسٹس

بدھ 28 مارچ 2018 23:45

ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات کی عدم دستیابی کیس،حکومت کوکام کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ہونے والی اپنی ملاقات کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ اب معاملات میں تیزی سے پیشرفت ہوگی اور انشااللہ اب کچھ نہیں رکے گا، ، بدھ کووفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں مریضوں کو سہولیات کی عدم دستیابی کے حوالے سے کیس میں چیف جسٹس نے کہاکہ حکومت کوکام کرنے دیا جائے ، اگرمختلف اداروں کے سربراہان کی تقرری میں مثبت پیشرفت نہیں ہوئی تو عدالت خود جائز لے گی۔

کیس کی سماعت کے دورا ن ایڈیشنل اٹارنی جنرل راناوقار نے پیش ہوکر بتایاکہ عدالتی احکامات پرتیزی سے عملد رآمد کیا جا رہا ہے،وزارت کیڈ نے عدالت کے حکم پر من و عن عمل کیا ہے پمز اور دیگر ہسپتالوں کے سربراہان کی تقرری کی سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج دی ہے،چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے واضح کیاکہ حالیہ ملاقات کے بعد معاملات میں تیزی سے پیشرفت ہوگی اوراب کوئی سمری نہیں رکے گی ، سماعت کے دور ا ن درخواست گزار نے انتظامی عہدوں پرڈاکٹروں کوتعینات کرنے کا شکوہ کیا تو چیف جسٹس نے کہاکہ میرا خیال ہے کہ ہیلتھ سیکٹر کے انتظامی عہدوں پرڈاکٹرز تعینات ہونے چاہیں اورسیکرٹری بھی ڈاکٹرہی ہو ، تب ہی بہتری آسکتی ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کوکام کرنے دیا جائے بعد میں دیکھیں گے کہ انتظامی عہدوں پر بہتر لوگ لگائے گئے ہیں یا نہیں ، چیف جسٹس نے سیکرٹری کیڈ سے کہاکہ اس معاملے میں ہمیں مثبت پیش رفت چاہیے۔

(جاری ہے)

اگرپیشرفت نہ ہوئی اورآپ نے تاخیرکی توسربراہان کے طورپراچھے لوگوں کی تقرری عدالت خود کرے گی اورپھرہم سمری نہیں دیکھیں گے ، بعدازاں مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :