سیکریٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی نے مجلس قائمہ برائے تعلیم خواندگی و غیر رسمی تعلیم ،کوالٹی ایجو کیشن ،صدارتی پروگرام ( سی ڈی ڈبلیو اے ) سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 29مارچ طلب کرلیا

جمعرات 29 مارچ 2018 00:10

کوئٹہ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) بلوچستان صوبائی سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی نے مجلس قائمہ برائے تعلیم خواندگی و غیر رسمی تعلیم ،کوالٹی ایجو کیشن ،صدارتی پروگرام ( سی ڈی ڈبلیو اے ) سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 29مارچ بروز جمعہ رات صبح گیارہ بجے طلب کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے مسودہ قانون مصدرہ 2018 پرغور و خوص کیا جائے گا ۔ تمام فاضل اراکین مجلس، معتمدان اور ایڈؤکیٹ جنرل سے ا جلاس میں شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔