بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے نئی سیا سی جماعت کا اعلا ن،

آ ئندہ انتخابات میںایسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے نئی سیا سی پارٹی کی پلیٹ فارم سے بھر پور طورپر آواز اٹھائینگے ،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں سعید ہاشمی ،انوارالحق کاکڑکا کی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعرات 29 مارچ 2018 14:17

بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے نئی سیا سی جماعت کا اعلا ن،
کوئٹہ۔29مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے نام سے نئی سیا سی جماعت کا اعلا ن کردیا گیا آ ئندہ انتخابات میںایسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے حصہ لیں گے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے نئی سیا سی پارٹی کی پلٹ فارم سے بھر پور طورپر آواز اٹھائینگے ان خیا لا ت کا اظہار وزیر اعلی سیکریٹریٹ میںسعید ہا شمی نے پر لیس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو صوبائی وزراء سینیٹراور اراکین اسمبلی سمیت صوبے کے قبائلی رہنما بھی موجود تھے سعید ہا شمی نے کہاکہ بہت عرصے ہمارے درمیان صلا ح ومشورے ہورہے تھے ہم نے فیصلہ کیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عبوری مرکزی ترجمان سینیٹر انوار الحق کا کڑ، عبوری صوبائی ترجمان شعیب نوشیروانی ہو نگے پارٹی کی 10رکنی عبوری کمیٹی تشکیل دی ہے جو ایک مہینے کے اندر اندر پارٹی منشور اور دیگر تیاری کرینگے اپریل کے آ خری ہفتے میں جنرل کونسل کے اجلا س میں باقاعدہ طورپر پارٹی کے سربراہ سمیت دیگر عہدوں کا اعلا ن کرینگے انہوں نے کہا کہ جنرل کونسل اجلا س کے بعد الیکشن کمیشن میں باقاعدہ رجسٹریشن کر ائینگے اور 2018کے انتخابات میں اسی نئی پارٹی کے پلٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینگے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے موثر آ واز اٹھا ینگے ایندہ انتخابات میں میرٹ کے بنیاد پر صوبائی اسمبلی و قومی اسمبلی اور سینٹ کے امیداوروں کے ٹکٹ تقسیم کر ینگے تاکہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے بہتر انداز میں آ واز اٹھائی جا سکیں ۔

(جاری ہے)

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوام پارٹی کے نومنتخب عبوری ترجمان سینیٹرانوارالحق کاکڑنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج بلوچستان سے نئے سیاسی گلدستے کااعلان کیاگیاہے امید ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے سیاسی کارکن شمولیت کرینگے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ الزامات لگانے والوں کے پاس کوئی جواز نہیں ہے سینٹ کی چیئرمین شپ ہم نے جیت لی ہے آئندہ بھی پرامید ہے کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے بھرپورطورپر آواز اٹھائینگے ایک سوال کے جو اب میں کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت صوبے بیشتر وزراء اور سینیٹرز ہمارے ساتھ ہے امید ہے کہ بلوچستان کے عوام آئند ہ انتخابات میں ہمار ا ساتھ دینگے ۔