پاکستان کا مستقبل پاکستان کی نئی نسل ہے، لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے-ملالہ یوسف زئی ‘ملالہ کی تقریر کے بعد میری تقریر کی کوئی جگہ نہیں ۔شاہدخاقان عباسی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 29 مارچ 2018 14:46

پاکستان کا مستقبل پاکستان کی نئی نسل ہے، لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے-ملالہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29مارچ۔2018ء) ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ 5سال بعد پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں اپنے اعزازمیں تقریب سے خطاب میں انہوں نے حاضرین کو اردو کے علاوہ پشتو میں بھی خوش آمدید کہا۔انہوں نے کہا کہ پانچ سال بعد پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں، میں چاہتی تو کبھی ملک نہ چھوڑتی لیکن ڈاکٹروں نے سرجری کا کہا۔

ملالہ نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل پاکستان کی نئی نسل ہے،ملالہ فنڈ پہلے ہی پاکستان میں بچیوں کی تعلیم پر خرچ کر رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ آپ لوگ بھی ملالہ فنڈ میں تعاون کریں گے، ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ پاکستان میں ہوں۔ اپنے ماضی کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عسکریت پسندی سے قبل سوات بہت خوبصورت علاقہ تھا، لیکن دہشت گردی نے یہاں سب کچھ تباہ کردیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب وہ بیرونِ ملک سفر کہیں سفر کیا کرتی تھیں اور طیارے سے جب دنیا نیو یارک اور لندن جیسے شہروں کو دیکھتی تھیں تو دل میں خیال آتا کہ یہ سوچا جائے کہ کراچی، اسلام آباد ہیں لیکن یہ سچ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ 5 سال سے یہی خواب دیکھا کہ پاکستان جاﺅں گی، اس وقت 20 سال کی ہوں اور بہت کچھ دیکھ لیا۔صحافیوں کے سوال کا جوب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے لڑکیوں کی تعلیم ضروری ہے جس کے لیے صرف ایک ادارہ کام نہیں کرسکتا بلکہ اس کے لیے اجتماعی جدوجہد کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین میں آگے جانے کی صلاحیتیں موجود ہیں، اور اپنے نظام میں تبدیلی لا کر ہم بچوں کو یہ بتا سکتے ہیں کہ خواتین وزیراعظم بن سکتیں ہیں، وہ سپر ہیرو ہو سکتی ہیں، وہ سیاست دان ہو سکتی ہی، اور ایک لیڈر ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس خاتون وزیراعظم رہیں، حالانکہ اب تک ایسا کئی ترقی یافتہ ممالک میں نہیں ہوسکا۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے جس کے لیے انہیں تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جن کے لیے تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی، جس میں ملالہ فنڈ پہلے ہی 60 لاکھ روپے خرچ کر چکا ہے، تاہم اس شعبے میں کام جاری رہے گا۔قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہیں ملالہ یوسف زئی کی واپسی پر مسرت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کو سیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پاکستان ملالہ یوسف زئی کا گھر ہے، اور یہ یہاں کسی بھی وقت آسکتی ہیں ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی کی تقریر کے بعد میری تقریر کی کوئی جگہ نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ آج بہت خوشی ہے کہ ہماری بچی جس نے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی وہ پاکستان آئی ہے۔ جب آپ ملک سے گئیں تو 13 سال کی بچی تھیں، دنیا نے ملالہ کو عزت دی ہے پاکستان بھی آپ کو عزت دےگا۔وزیراعظم شاہد خاقان نے کہا کہ دنیا جو کہتی ہے کہتی رہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں پاکستانی جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے دنیا کو امن دےرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :