شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش کی تقریب میں بھرپور شرکت کرینگے ‘ عزیز الرحمن چن

جمعرات 29 مارچ 2018 16:38

شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش کی تقریب میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لاہور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش کی تقریب میں بھرپور شرکت کرے گی اور نہایت عقیدت و احترم سے منائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک و قوم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید بھٹو نے تاریخی اقدامات کئے جن میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک متفقہ آئین بنایا اور نافذ کیا۔

پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کیا۔ پاکستان اسٹیل مل اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا شروع کیں۔ لاہور میں دوسری اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کی۔ 1971 کی جنگ کے بعد بھارت کی قید سے 90 ہزار فوجیوں کو رہا کروانا شامل ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں بستے ہیں پیپلز پارٹی کا ہر جیالا اُن کا فلسفہ ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :