ٹی آر ایس ایف اور اٹلسں ہنڈا کی ٹیم کا ضلع چکوال میںشہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے سیمینار کا انعقاد

جمعرات 29 مارچ 2018 17:38

ٹی آر ایس ایف اور اٹلسں ہنڈا کی ٹیم کا ضلع چکوال میںشہریوں میں ٹریفک ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2018ء) شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لئے ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈ اکی ٹیم نے ڈی پی او چکوال کے ساتھ مل کر ضلع چکوال میں ایک ٹریفک سیمینار اور ٹریفک آگاہی واک کا انعقاد کیا۔ سیمینار میںڈی پی او چکوال ہارون جوئیہ، ٹی آر ایس ایف کے چیئرمین خورشید الزمان خوشحالی، اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی منیجر تسلیم شجاع سمیت سینکڑوں شہریوں اور طالب علموںنے حصہ لیا ۔

ڈی پی او چکوال ،چیئرمین ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کے تسلیم شجاع نے شہریوں اور طالب علموں کو ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کیا گیا۔ شہریوں کو ہیلمٹ کے استعمال بارے بریفنگ دی گئی۔شہریوں کو ون ویلنگ اوردوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کے خطرات سے آگاہ کیا گیا اور کم عمر ڈرائیورز کی حوصلہ شکنی کے لئے والدین کے موئثر کر دار بارے روشنی ڈالی گئی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ٹریفک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں شہریوں اورزندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا۔ بعدازاں کوئز پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او چکوال نے ٹی آرایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی ٹیم کے ہمراہ شہریوں میں ہیلمٹ اور دیگر انعامات تقسیم کئے ۔ شہریوں میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ ٹریفک آگاہی سیمینار اور واک کا مقصد شہریوں کو زیا دہ سے زیادہ ٹریفک قوانین بارے ایجوکیٹ کر نا ہے تاکہ شہر ی زیادہ سے زیا دہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ شہریوں نے ٹریفک آگاہی سیمینار کے انعقاد پر شہریوں نے ڈی پی او چکوال ،چیئرمین ٹی آر ایس ایف اور اٹلس ہنڈا کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :