سعودی عرب میں گردوغبار کے طوفان ، مکہ جدہ ہائی وے کو بند کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 29 مارچ 2018 17:40

سعودی عرب میں گردوغبار کے طوفان ، مکہ جدہ ہائی وے کو بند کر دیا گیا
جدہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29مارچ2018) سعودی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو باخبر کر دیا ہے کہ ریاست کے کئی علاقوں مکہ ، مدینہ ، تبوک اور دیگر علاقوں میں گردوغبار کے طوفان ہوں گے ۔ اس گردوغبار کے شدید طوفان کے باعث مکہ جدہ ہائے وے کو بند کر دیا ہے ۔ شہریوں کو متبادل راستہ اختیار کرنے اور احتیاط سے ڈرائیونگ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی محکمہ ٹریفک نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گردوغبار کی وجہ سے مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ طوفان رواں روز رات آٹھ بجے تک جاری رہے گا اس لیے جدہ اور مکہ سمیت آس پاس کے تمام علاقوں کے لوگ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ۔ سانس کی بیماری میں مبتلا لوگ گھروں میں ہی قیام پذیر رہیں۔
سعودی عرب میں گردوغبار کے طوفان ، مکہ جدہ ہائی وے کو بند کر دیا گیا