آم کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے پلاسٹک شیٹ بچھانے کی ہدایت

جمعرات 29 مارچ 2018 18:42

فیصل آباد۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء)ماہرین زراعت نے آم کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے وسط اپریل تک پودوں کے گھیرے میں پلاسٹک شیٹ بچھانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اس عمل سے زمین میں موجود کیڑوں کے پروانے باہر نہ نکل سکتے ہیں اس طرح جو سنڈیاں پیوپا بنانے کیلئے پودوں سے نیچے گرتی ہیں وہ بھی مٹی تک نہیں پہنچ پاتیں اور پلاسٹک شیٹ کے اوپر ہی مر جاتی ہیں جس سے آم پر بور کی مکھی کے حملہ کاخدشہ نہیں رہتا، انہوں نے کہاکہ پھل بننے اور نئے پتے نکلنے کے مرحلہ پر بور کی مکھی کی سنڈیاں پھل کو نقصان پہنچا سکتی ہیں جس سے پھل کی بڑھوتری رک جاتی ہے ، اس بیماری سے پتے بھی مختلف جگہوں سے چڑ مڑ ہوجاتے ہیں ، باغبان اس کیڑے کے موثر کنٹرول کیلئے مربوط طریقہ انسداد کی حکمت عملی اپنا کر نقصان سے بچ سکتے ہیں ۔