پو د ے اورجانور بھی پانی استعمال کرتے ہیں، واٹرمینجمنٹ ماہرین

جمعرات 29 مارچ 2018 18:42

سلانوالی۔29 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2018ء) واٹرمینجمنٹ ماہرین نے بتایا ہے کہ انسانوں کے ساتھ ساتھ پو د ے اورجانور بھی پانی استعمال کرتے ہیں جس بھی قسم کی ہم خوراک کھائیں پانی کی ایک خصوصی مقدار درکار ہوتی ہے ،اس کا انحصار پیداوار کی جگہ اورپانی کے مقامی وسائل پر ہے، مثا ل کے طور پر ایک آلو کو25لیٹر سیب کو 70لیٹر پانی درکار ہے جبکہ سب سے زیاد ہ گوش کا برگرہے جسے 2400لیٹر پانی درکار ہوتاہے اگر دن میں ایک شخص 2سے 5لیٹر پانی پیے ،پھر بھی ا س کے علاو ہ بہت زیاد ہ پانی استعمال ہوتا ہے، ایک کلوگرام گندم پیداکرنے کیلئے 1500لیٹرپانی ایک کلوگرام گوشت کیلئے 15000ہزار لیٹر یعنی ایک انسان کو خوراک بہم پہچانے کیلئے 3ہزار لیٹر پانی درکارہوتا ہے ،ایک ملک کی پانی کی مجموعی ضرورت کا انحصار پانی کاملکی آبادی ، زراعت اورصنعتی ضروریات پر ہوتا ہے، بھارت کودنیابھرمیں987بلین مکعب لیٹر یعنی سب سے زیا د ہ مجموعی طورپرپانی درکار ہے لیکن امریکی تیسر ی فی کس کے حساب سے سالانہ سب سے ز یا د ہ پانی2483مکعب لیٹراستعمال کرتے ہیں جبکہ چین میں فی کس سب سے کم یعنی صرف 702مکعب لیٹر پانی استعما ل ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :